اکتوبرسے سیویکا ،سہائیکا اورآشاکی تنخواہ میں اضافہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

مدھوبنی(کریم اللہ) وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ منگل کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ علاقائی کارکنان خاتون اوبزرور /اے این ایم /آنگن باڑی سیویکا/آشا خواتین بال وکاس اور صحت وخاندانی فلاح محکمہ کے مستفیدین کے ساتھ پرتیکچھہ سنواد پروگرام منعقد کیاگیا۔ اس پروگرام کا انعقاد ضلع کے سبھی بلاک میں اطفال ترقی منصوبہ دفتر اور دیگر جگہوں پر کیاگیا۔ جس میں کثیر تعداد میں پرویکچھکا/سیویکا/ آشا/اے این ایم سمیت اطفال ترقی اور خاندان فلاح محکمہ کے مستفیدین نے حصہ لیا۔ پروگرام میں وزیراعظم کے ذریعہ غیر تغزیہ کو دور کرنے پر جوڑ دیا۔ سات ہی سبھی کارکنان کو غیر تغدیہ مہم پروگرام کو عوامی تحریک کا حصہ بنا کر اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی۔ اس کے بعد وزیراعظم کے ذریعہ آنے والے دنوں میں سبھی آنگن باڑی مراکز پر ایل بی جی گیس کنکشن کی سہولت اور ایل ای ڈی بلب کی سہولت مہیا کرانے کی بات کہی گئی۔ ساتھ ہی آشاکو مل رہی رقم کو اگلے ماہ سے (اکتوبر 2018) سے دوگنا کردیئے جانے کی بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ سبھی آنگن باڑی سیویکا جن کا تنخواہ 3000ہے انہیں 4500 کے لگ بھک اور جن کا 2250 ہے انہیں 3500 روپیہ اگلے ماہ اکتوبر سے دیاجائے گا۔ ساتھ ہی غیر تغدیہ مہم کے تحت آئی سی ڈی ایس کیس میں اعلیٰ مظاہرہ کی بنیاد پر 250 سے 500 اضافی رقم دیاجائے گا۔ آنگن باڑی سہائیکا کو 1500 کے بدلے 2250 روپے اکتوبر 2018 سے دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم کے ذریعہ کہاگیا کہ تین ’اے‘ (آنگن باڑی سیویکا، اے این ایم ، آشا،) ہندوستان کو صحت اورغیر تغدیہ کے معاملے میں اے گریڈ پر رکھے گی۔