ایمریٹس کی نیویارک آنے والی پرواز کے مسافر بیمار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 07-September-2018

واشنگٹن ،(اے یو ایس ) متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ایئر لائن کے نیویارک آنے والے جہاز میں مسافر اچا نک بیمار ہو گئے جس کے بعد جہاز کو رن وے پر الگ مقام پر روک کر کھڑا کر دیا گیا۔امریکی محکمے سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فضائی عملے سمیت سو افراد بیمار ہوئے جن میں سے 11 مسافراسپتال گئے جبکہ دیگر نے طبی امداد لینے سے گریز کیا۔ ایئر لا ئن کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار دس مسا فر بیمار ہو ئے لیکن امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق در جنو ں مسافر بیمار ہیں ۔ پولیس اور طبی عملے نے جہاز کا معائنہ کیا اور مسا فروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ رن وے پر ایمرجنسی گاڑیاں دکھا ئی دے رہی تھیں ۔امریکی ذرائع ابلاغ اے بی سی کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے جہاز کی لینڈنگ سے پہلے ہی اطلاع دی تھی کہ کئی مریضوں کو کھا نسی اور تیز بخار ہو رہا ہے۔ممکنہ طور پر مسافروں کی بیماری کی وجہ فوڈ پوائزنگ ہو سکتی ہے۔ ایمر یٹس ایئر لائن کی پرواز 203 دبئی سے نیو یار ک نو بج کر دس منٹ پر روانہ ہوئی تھی ۔ا یما ریٹس ایئر لائن نے ٹویٹ کی ہے کہ بیمار مسا فروں کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور وہ مسافر جو ٹھیک تھے انھیں جلد جہاز سے اتر نے کی اجاز ت دی گئی ۔امریکہ میں صحت عامہ کے محکمے سی ڈی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جان ایف کینڈی پہنچنے والی ایمر یٹس کی فلائٹ کے واقعے سے آگاہ ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جہاز کے فضائی عملے سمیت تقریباً سو افراد بیمار ہو گئے ہیں۔ ان مسا فروں کو کھانسی، تیز بخار کی شکایات ہیں ۔‘جہاز میں سوار مسافر ایرک فلپ کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار کچھ مسافر سعودی عرب کے شہر مکہ سے آ رہے تھے جہا ں ان دنو ں فلو پھیلا ہوا ہے اور ممکنہ طور پر دیگر مسافروں کی بیماری کی یہی وجہ ہو۔سی بی ایس نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس واقعے میں سکیو ر ٹی یا دہشت گردی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔