ایمس جانے والی سڑک گڈھوں میں تبدیل مسافروں کو دشواریوں کا سامنا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 04-September-2018

پھلواری شریف  (پرویز عالم ) راجدھانی پٹنہ کے پھلواری شریف علاقہ جو کئی اہم مقامات کے لیے جن میں صوفیا ئے کرام خانقاہ مہاویر کینسر اسپتال اور اس سے بھی بڑھ کر ایمس تک جانی والی این ایچ 98 کے کئی مقامات پر گڈھے ہوجانے سے لوگوں کو آمد ورفت میں دشواریوں کا سامنہ کرنا پڑتا ہے۔ اگر تھوڑی بارش ہو جائے تو ان گڈھوں میں پانی بھر جاتا ہے جو حادثہ کو دعوت دینے کا کام کرتا ہے شہید بھگت سنگھ چوک انتہائی مصروف ترین علاقوں میں سے ایک ہے یہاں سے پٹنہ ایمس یا مہاویر کینسر سنستھان میں بہار کے سبھی ضلعوں سے علاج کے لیے مریض انہیں راستوں سے ایمس اور مہاویر کینسر اسپتال پہونچتے ہیں ۔چھوٹی بڑی گاڑیوں کی آمد ورفت لگتار بنی رہتی ہے تقریباً 50 ہزار سے زیادہ چھوٹی بڑی گاڑیاں اس روٹ سے گزرتی ہیں ۔انتظامیہ کی کوتاہی کی وجہ سے ہی یہ راستہ گڈھوں میں تبدیل ہوگیا ہے اس پر روڈ مینٹیننس انتظامیہ کو خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔