Taasir Urdu News Network | Uploaded on 16-September-2018
نئی دہلی – (یو این آئی)دفاعی تحقیق و ترقی تنظیم ( ڈی آر ڈی او) نے ملک کے اندر بنائی گئی ’’ مین پورٹیبل اینٹی ٹینک گائیڈیڈ میزائل‘‘( ایم پی اے ٹی جی ایم) کا آج کامیاب تجربہ کیا۔
وزارت دفاع نے بتایا کہ میزائل کا دوسرا کامیاب تجربہ مہاراشٹر کے احمد نگر رینج سے اتوار کو کیا گیا۔میزائل کا پہلا تجربہ سنیچر کو کیا گیا تھا دونوں تجربے الگ الگ مارکی دوری کے لئے کئے گئے جس میں میزائل کی سب سے زیادہ ما ر کی دوری شامل ہے۔دونوں ہی تجربےکامیاب رہے اور مشن کے سبھی ہدف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی گئی۔وزیر دفاع سیتا رمن نے کامیاب تجربے کے لئے ڈی آر ڈی او،فوج اور مشن سے منسلک انڈسٹری کو مبارک دی۔