این آر سی نہایت اہم قدم : امت شاہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

نئی دہلی،(یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے اتوار کو پارٹی کی قومی عاملہ کی میٹنگ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت اور آسام حکومت کو برسوں سے زیرالتوا نیشنل رجسٹر آف سٹی زنس (این آرسی) کے وعدے کو پورا کرنے کے لئے مبارکباد دیتی ہے۔مسٹر شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہاں کہا کہ یہ ملک کی سلامتی اور آسام کی اقتصادی، سیاسی او رثقافتی حقوق کے لئے نہایت اہم قدم ہے۔ ملک کے آزاد ہونے کے بعد سے پہلے ہی آسام میں بڑی تعداد میں دراندازی شروع ہوگئی تھی۔ آزادی کے بعد بھی یہ سلسلہ بدستور جاری رہا کیونکہ ریاستی حکومت میں اسے روکنے کی قوت ارادی نہیں تھی۔ بڑی تعداد میں دراندازی کی وجہ سے آسام کے عوام کو سڑکوں پر اترنا پڑا۔انہوں نے کہاکہ حکومت آسام اور اس کے شہریوں کے مفادات کے دفاع کے لئے پرعزم ہے ۔