این ایچ 77چڑیا موڑ سے پھلکا موڑ تک کی حالت خستہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-September-2018

سیتامڑھی (اشتیاق عالم )این ایچ 77سڑک کی تعمیر کے وقت جو پرانی سڑک چڑیا موڑ سے پھلکاہاموڑ تک چھوڑ کر نئی این ایچ 77 کو بتہی بائی پاس تعمیر کیاگیا۔ پرانی سڑک کی تعمیر کمپنی کے ذریعہ بھر پور استعمال کیاگیا۔ اس دوران سڑک بدحال اور جرجرہوگیا۔ برسات کے دنوں میں پرانی سڑک ندی کی شکل لے کر لیتی ہے۔ وہیں عام دنوں میں یہ سڑک کھنڈر کی طرح دکھتاہے۔ برسات کے وقت سڑک سے سٹے مہادلت محلے میں پانی داخل ہوجاتاہے۔ اس کے سبب ان لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ برسات کے وقت سڑک سے کہیں آنے جانے میں دشواری پیش آتی ہے۔ اس سڑک کی تعمیر کے لئے کئی دفعہ محکمہ کو درخواست دیاجارہاہے۔ لیکن ابھی تک اس سڑک کی تعمیر نہیں ہوپائی ہے۔