فن فنکار

ایک وقت میں صرف ایک ہی کام پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہوں،کلکی کوچلن

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-September-2018

ممبئی۔ (یو این این )بھارتی اداکارہ کلکی کوچلن نے کہا ہے کہ میں ایک وقت میں صرف ایک ہی کام پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہوں۔ اداکارہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے ایک متعلقہ کام تک محدود رہنا زیادہ آسان ہے وہ ایک ساتھ دوکام درست طریقے سے نہیں کر سکتی ہیں ۔ا نہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے کام کے شروع میں بہت ضدی تھیں ،وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ لکھنا اور ہدایت کاری بھی کرنا چاہتی تھیں اور وہ اپنے ساتھی ہدایت کاروں اور لکھاریوں سے کہتی تھی کہ ان کوداکاری کے ساتھ یہ کام بھی کرنا ہے ،لیکن ان کو وقت کے ساتھ یہ احساس اور سمجھ آئی کہ ہم ایک کام پر فوکس کرتے ہوئے دوسرے کام کو احسن طریقے نہیں سیکھ سکتے ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar