ایک کروڑ روپے سے زئد مالیت کی شراب برآمد ، چار گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-September-2018

ْپٹنہ  : بہار میں مظفر پور ، جموئی ، مغربی چمپارن اور بھوجپور اضلاع سے پولس نے کثیر مقدار میں غیر ملکی شراب ضبط کی ہے اور چار لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مظفر پور سے موصول اطلاع کے مطابق ضلع کے منیاری تھانہ کے متھرا پور گاوں سے پولس نے آج ٹرک پر لدا 550 کارٹون غیر ملکی شراب برآمد کیا۔ ایکسائز سپرنٹنڈنٹ دین بندھو نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر شراب کی کھیپ ہریانہ سے لیکر آئے ہوئے ہیں۔

اسی بنیا دپر متھرا پور گاوں میں تالاب کے نزدیک ٹرک کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران ٹرک پر لد ا 550 کارٹون غیر ملکی شراب برآمد کیا گیا۔ برآمد شراب کی قیمت قریب ایک کروڑ روپے ہے۔ موقع سے کسی کی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے۔ معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔

جموئی سے موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کے چکائی تھانہ علاقہ کے چکائی موڑ کے نزدیک سے پولس ے آج پک اپ وین پر لدا 84 کارٹون شراب برآمد کیا۔ اطلاع ملی تھی اسمگلر شراب کی کھیپ لیکر جھارکھنڈ کے گریڈیہہ سے بہار کے سمستی پور جارہے ہیں۔ اسی بنیاد پر ایکسائز محکمہ کی ٹیم نے چکائی موڑ کے نزدیک ایک پک اپ وین کو روک کر تلاشی لی۔ اس دوران پک اپ وین سے 84 کارٹون غیر ملکی شراب برآمد کی گئی۔ برآمد شراب کی قیمت قریب دس لاکھ روپے ہے۔ پک اپ وین ڈرائیور رام بلی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے پوچھ کی جارہی ہے۔

بگہا سے موصول رپورٹ کے مطابق مغربی چمپارن ضلع کے پپراسی تھانہ کے مراڈیہہ گاوں کے نزدیک ایک پک اپ وین پر لدا 24 بورے میں رکھا 4080 بوتل پنجاب سے بنی غیر ملکی شراب برآمد کی گئی ہے۔ موقع سے تین جرائم پیشہ یو گیندر یادو ، دھنیش یادو اور شکور انصاری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمین سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔

آرہ سے موصول اطلاع کے مطابق ضلع کے سہار تھانہ علاقہ کے پیر ہاپ گاوں میں چھاپہ ماری کر پولس نے کل رات کار پر لدا 690 بوتل ہریانہ سے بنی شراب برآمد کی۔ موقع سے کسی کوگرفتار نہیں کیاجاسکتاہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔