فن فنکار

بالی وڈ اداکار عمران خان نے ہدایتکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-September-2018

ممبئی۔ (یو این این )بالی وڈ اداکار عمران خان نے ہدایتکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار عباس تیریوالا کی فلم جانے تو یا جانے نہ سے مقبولیت حاصل کرنے والے اداکار عمران خان مختصر فلم مشن مارس: کیپ واکنگ انڈیا کی ہدایتکاری دے رہے ہیں جس کی پیشکش فلمساز کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی دھرما پروڈکشن دے رہی ہے ۔اس سلسلے میں اداکار عمران خان کا کہنا تھا کہ فلممشن مارس ہم سب سے کے لئے باعث فخر ہے اور میں اس سفر میں تمام لوگوں کی محنت کو دکھانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ فلم 20ستمبر کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کی جائے گی۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar