باپ کا گلاریتنے والے سفاک سنجے ٹھاکر کو عمر قید کی سزا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-September-2018

دربھنگہ :۵؍ اگست (عبدالمتین قاسمی ) سول کورٹ کے اے ڈی جے پنجم روپیس دیو کی عدالت نے کمتول تھانہ کے اہیاری اتری گاؤں باشندہ سنجے کمار ٹھاکر کو عمر قید کی سزا سنایا ہے ۔ خاطی سنجے کمار ٹھاکر کا جرم یہ تھا کہ اس نے اپنے بھتیجا راہل کمار ٹھاکر کو قتل کرنے کی کوشش 08مارچ 2017کو کیا تھا اورپوتا کے ساتھ پیش آنے والی واردات کو دیکھ 75سالہ داد رام دیال ٹھاکر اسے بچانے پہنچے تھے ۔ اس سے خفا ان کا بیٹا اور مجرم سنجے ٹھاکر نے انہیں دھکا دے کر گرا دیاتھا اور ان کے سینہ پر بیٹھ کر بڑی بے رحمی سے ان کا گلاریت دیا تھا۔ آدھا سے زیادہ گلا کٹ جانے سے ان کی دردناک موت ہوگئی۔ اس سنگین واردات کے دوران دفاع کرنے پہنچی بھابھی رانی دیوی کو بھی سنجے نے چاقو مار کر زخمی کردیاتھا ۔ ا س واردات کے خلاف زخمی راہل کمار ٹھاکر کی بیوی جوہی دیوی کے فرد بیان پر 08؍مارچ 2018کو کمتول تھانہ میں 42/17 واحد قاتل سنجے کمار ٹھاکر کے خلاف درج کیا گیاتھا ۔ مقدمہ کے سیشن ٹرائل نمبر 371/17پر بحث کے بعد دفعہ 302کے تحت عمر قید با مشقت اور دس ہزار روپئے مالی جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے ۔ عدالتی فیصلے میں اس بات کی گنجائش ہے کہ جرمانہ ادا نہیں کرپانے کی صورت میں تین ماہ کی مزید جیل کاٹنی ہوگی ۔ ا س کے علاوہ دفعہ 307میں بھی مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ واردات کے دن سے ہی مجرم جیل میں بند ہے ۔ اس مقدمہ میں استغاثہ کی پیروی اے پی پی امریندر نرائن جھا نے کیا ۔