بجلی نہیں ملنے سے ناراض لوگوں نے سڑک جام کیا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-September-2018

موتیہاری(محمداکرم)ڈھاکہ بلاک حلقہ کے ڈھاکہ بیراگنیاں شاہراہ کے خیروا چوک کے نزدیک بجلی محکمہ کی سست روی سے ناراض مقامی لوگوں نے سڑک جام کردیا جس سے گھنٹوں سڑک پر آمدورفت متاثر رہا۔ملی جانکاری کے مطابق مذکورہ چوک کے نزدیک بجلی صارفین نے صبح سے ہی سڑک پر درخت ڈال کر جام کر دیا۔سڑک بند کی خبر پاکر موقع پر پہنچے ایس آئی رضا احمد نے ہنگامہ کررہے لوگوں کو سمجھا بجھاکر جام ختم کرایا اور بجلی کے سینئر افسر چندن کمار کی یقین دہانی پر لوگوں نے جام کوخم کیا۔معلوم ہوکہ جمعرات کو ایک ٹرک کی ٹکر سے بجلی کے پانچ کمبھے کو نقصان پہنچا تھاجس کے بعد اس کی خبر محکمہ بجلی کودے دی گئی تھی لیکن 24 گھنٹے سے زیادہ گزرجانے کے بعد سنوائی نہیں ہونے سے ناراض لوگوں نے سڑک جام کردیا۔ناراض لوگوں میں جمیل اختر،ضیاءالرحمن،شہیداقبال،نورحسن،محمدکونین،اخلاق قدوئی، ظفرالامام، صدام، دلارے سمیت دیگر موجودتھے۔