بجلی کھمبا میں موجود کرنٹ سے گائے کی موت ،صفائی ملازم بال بال بچا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-September-2018

دربھنگہ: (عبدالمتین قاسمی ) کرنٹ دوڑ رہی بجلی کھمبوں کی زد میں آنے سے جان ومال کی ہلاکت کے خلاف لوگوں میں غم و غصہ بڑھتا جارہا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ منگل کو لہریاسرائے تھانہ حلقہ کے دارو بھٹی چوک کے نزدیک باقر گنج کے لوگوں نے سڑک جام کرکے بجلی محکمہ کے خلافنعرہ بازی کی اور جان ومال کے نقصان کو روکنے کا مطالبہ کیا ۔ در اصل باقر گنج گلی میں تالاب کے نزدیک نصب پول میں کرنٹدورجاتا ہے جس کی وجہ سے آج صبح ہی ایک گائے کی موت ہوگئی ۔ اس کے علاوہ جب میونسپل کارپوریشن کے ملازمین صفائی کرنے پہنچے اور جیسے ہی آگے بڑھے انہیں بھی کرنٹ کازور دار جھٹکا لگا اور وہ گر پڑا جس کے بعد مزدوروں نے صفائی کا کام بند کردیا ۔ آئے دن یہاں اس طرح کے واقعات پیش آنے سے ناراض مقامی لوگوں نے سڑک جام کردیا اور بجلی محکمہ کی لاپرواہی کے خلاف غصہ کا اظہار کیا ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ بجلی محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے یہاںکئی بار حادثے ہوچکے ہیں ۔ مہینوں قبل بجلی محکمہ کو اس کی اطلاع دی گئی تھی اس کے باوجود پول پر مکڑی کے جال کی طرح پھیلے ننگے وائر کو نہ تو درست کیا گیا اور نہ ہی دوسری کاروائی کی گئی ۔ تقریبا دو گھنٹے کے جام کے بعد لہریاسرائے تھانہ پولیس کی یقین دہانی کے بعد سڑک ختم کردیا گیا ۔