بد عنوانی سے سمجھو تہ نہیں :منو ہر لال کھٹر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-September-2018

گرو گرام،02ستمبر(ہ س) سابق وزیر اعلیٰ ہڈا اور سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا پر درج معاملے نے ہریانہ کی سیاست میں زلزلہ بر پا کر دیا ہے ۔ کانگریس سرکار میں رابرٹ واڈرا کو کروڑوں کیزمین کوڑیوں کے دام دینے کے معاملے میں وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے واضح کہا کہ بد عنوانی سے سرکار کسی طرح سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ آزادانہ جانچ کر کے قصور واروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ہفتہ کو راٹھی واس گاؤں کے رہنے والے سماجی کارکن سریندر شرما نے سابق وزیر اعلیٰ ہڈا اور رابرٹ واڈرا کے خلاف ایف آئی آردرج کرائی تھی۔ سابق وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا اور سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کے خلاف ہوئی ایف آئی آر پر وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے کہا کہ جو ایف آئی آر کرائی گئی ہے اس پر سختی سے جانچ کی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ منوہر لال اتوار کو گرو گرام کے سیکٹر دس میں سٹی بسوں کے افتتاح سے سابق میڈیا سے بات کر رہے تھے .سرکار کے پاس گھوٹالہ پورا ڈاٹا:وزیر اعلیٰ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابق کانگریس سرکار کی بد عنوانی کی جانچ پلے دن سے ہی شروع کر دی گئی تھی کیونکہ سرکار کے پاس پورا ڈاٹا دستیاب تھا۔ سی بی آئی ،ویجلینس سمیت تمام جانچ ایجنسیاں سابق ہڈا سرکار کی بد عنوانی کی باریکی سے جانچ کر رہی تھی ۔ جیسے جیسے سرکار کے پاس رپورٹ آ رہی ہے سرکار ان پر کارروائی کی جا رہی ہے ۔