بشیر انصاری بنے جنتادل یو اقلیتی کمیٹی کے ضلع صدر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-September-2018

سیتامڑھی (نمائندہ)بہارپردیس جنتادل یو اقلیتی کمیٹی کے صدر محمد سلام نے محمد بشیر انصاری سابق چیرمین نگر پنچایت بیرگینیا کو ضلع جنتادل یو اقلیتی کمیٹی سیتامڑھی کے صدر کی ذمہ داری سونپی ہے اور ان سے گزارش کی ہے کہ ایک ہفتہ کے اندر ضلع وبلاک سطح کے عہدیداران کی فہرست صوبائ دفتر پٹنہ میں جمع کرادیں سند رہے کہ محمد بشیر انصاری سابق ایم ایل اے پیر محمد انصاری کے لڑکے ہیں انہیں سیاست وراثت میں ملی ہے بشیر انصاری بہت ہی فعال اور محترک ہیں ان کو ضلع جنتادل یو اقلیتی کمیٹی کا صدر بنائے جانے سے ضلع میں جنتادل یو اور مضبوط ہوگا صدر بنائےجانے مبارک باد ونیک خواہشات پیش کرنے والوں میں ڈاکٹر رنجو گیتا ایم ایل اے باجپٹی، خلیل انصاری سابق ایم ایل اے سیتامڑھی،محمد ضیاء الدین خان صدر ضلع جنتادل یو سیتامڑھی قابل ذکر ہیں