دہلی

’بلاوا آنے پر ہی آسکتے ہیں کیلاش مانسرور‘: راہل

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-September-2018

نئی دہلی : کیلاش مانسرور پہونچنے سے مسرورکانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ کوئی شخص بلاوا آنے پر ہی کیلاش یاترا پر آپاتا ہے۔

مسٹر گاندھی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے کیلاش مانسرووریاترا، جھیل اور ارد گرد کے قدرتی مناظر کی خوبصورت تصاویر بپوسٹ کی ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے’’کوئی شخص اسی وقت کیلاش آتا ہے جب اسے بلاوا آتا ہے۔ مجھے یہ موقع ملا ہے میں اس سے بہت خوش ہوں ۔ میں یہاں جو بھی دیکھوں گا اسے آپ کے ساتھ شریک کروں گا۔‘‘

مسٹر گاندھی نے کہا’’مانسروور جھیل کا پانی پرسکون، ٹھنڈا اور شفاف ہے۔یہ سب کچھ دیتا ہے پھر بھی کچھ نہیں کھوتا ہے ۔ کوئی بھی یہاں سے پانی پی سکتا ہے۔یہاں نفرت کا ماحول نہیں ہے،اسی لئے ہندوستان میں ہم اس پانی کی پوجا کرتے ہیں‘‘۔

اسی کے ساتھ انہوں نے مانسروور جھیل اور ارد گرد کے قدرتی مناظر کی خوبصورت تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں۔

مسٹر گاندھی 31 اگست کو کیلاش مان سروور یاترا کے لئے روانہ ہوئے تھے اور اس دوران انہوں نے بدھ کو پہلی بار یاترا کی تفصیلات ٹوئٹر پر شیئر کی ہیں۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar