بلڈ شوگر میں اضافہ:ـ ڈاکٹروں نے لالو کا انسولن ڈوز بڑھایا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 24-September-2018

رانچی،(معیز الدین خان):چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتا دل ( آر جے ڈی) کے سر براہ لالو پرساد یادو کے بڑھتے بلڈ شوگر کو دیھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اتوار کی صبح دو یونٹ اسنولن کی مقدار میں اضافہ کردیا ہے ۔ لالو کا شوگر بڑھ کر 232پہنچ گیا ہے۔ وہیں شوگر کے سبب ان کے پیروں میں سوجن اب بھی بر قرار ہے ۔ ان کاعلاج کر رہے ڈاکتر اومیش پرساد نے بتایاکہ انٹی بایوٹک دوا دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اب بھی لالو یادو کو چکر آنے کی شکایت آ رہی ہے ۔ ایسے میں انہیں گھومنے پھرنے سے منع کر دیا گیا ہے ۔ لالو راجندر میڈیکل سائنس (ریمس) کے پیئنگ وارڈ میں داخل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ان کے بڑھتے بلڈ شوگر کو کنٹرول رکھنے کیلئے ان کے کھانے پینے میں سدھار کرنے کی صلاح دی گئی ہے ۔ چاول اور آلو کو تھوڑی مقدارمیں کھانے کو کہا گیا ہے ۔