بند کے دن بھی پٹرول،ڈیزل کی قیمت بڑھی،روپیہ نیچے گرا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

نئی دہلی، (ایجنسی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کی مخالفت میں ایک طرف جہاں کانگریس کی قیادت میں ایک طرف جہاں کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن جماعت متحد ہوکر حکومت کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس درمیان پیر کے روز بھی تیل کی قیمتوں میں بھی تیزی درج کی گئی ۔ انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی )کے مطابق پٹرول کی قیمت 23پیسے بڑھ کر 80.73روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمتیں22پیسے کے اضافہ کے ساتھ 72.83روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہیں۔ ممبئی کی بات کریں تو وہاں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 88.12روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.32روپے فی لیٹر ہے۔ دوسریطرف روپئے کی قدر وقیمت میں گراوٹ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ بند کے روز ہندستانی روپیہ کی قیمت ڈالر کے مقابلے مزید 45 پیسے گر گئی اور یہ 72.57 کی سب سے نچلی سطح پر پہنچ گیا۔