بگ باس سیزن 12کی میزبانی کیلئے شاہ رخ پہلی ترجیح تھے:سلمان خان

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-September-2018

ممبئی ۔(یواین این )بالی ووڈ کےسلطان سلمان خان نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی میزبانی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر گوا میں بگ باس سیزن 12 کی تشہیر کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔سلمان خان نے اس دوران انکشاف کیا کہ اس سیزن میں میری جگہ میزبانی کیلئے شاہ رخ خان پہلی ترجیح تھے لیکن انہوں نے شوٹنگ کی مصروفیات اور کاندھے کی چوٹ کی وجہ سے معذرت کرلی اور مجھے اس بات کا علم بھی اس تقریب کے دوران ہوا ہے جبکہ میں اس کے لئے شاہ رخ خان اور کلر ٹی وی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔