بھنسالی کی فلم میں پھر سے کام کریں گی پرینکا

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 21-September-2018

ممبئی – (یواین آئی))مشہور اداکارپ پرینکا چوپڑا،سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میںکام کرتی نظر آسکتی ہیں۔

پرینکا کافی وقت سے ہالی وود میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم بھارت سائن کی تھی لیکن بعد میں اس سے انکار کردیا۔

پرینکا نے حال ہی میں نک جونس کے ساتھ سگائی کی ہے۔ ایسی خبریں ہیں کہ پرینکا نے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’ہیرہ منڈی‘ سائن کی ہے۔

اس میں وہ مرکزی کردار میں ہوں گی۔ پہلے پرینکا نے اس فلم کو کرنے سے انکار کردیا تھا،لیکن اب انہوں نے اس کےلئے منظوری دے دی ہے۔

پرینکا ہالی ووڈ کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ فلم بھی کرنا چاہتی ہیں۔ ان کی فلم’کاؤبوائے ننجا وائکنگ‘ کے ساتھ ایک اور ہالی ووڈ فلم شروع ہونے میں تاخیر ہے۔

اس لئے وہ بالی ووڈ فلم کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے بھنسالی کے ساتھ باجی راؤ مستانی ،میری کوم اور گولیوں کی راس لیلا -رام لیلا میں کام کیا ہے۔