بہار میں کثیرمقدار میں انگریزی شراب برآمد،پانچ گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

پٹنہ : بہار میں مظفرپور ،گوپال گنج اور کیمور اضلاع سے پولیس نے کثیر مقدار میں انگریزی شراب کے ساتھ پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا۔

مظفرپور سے موصول رپورٹ کے مطابق اطلاع کی بنیاد پر محکمہ آبکاری کی ٹیم نے آج صبح ضلع کے بوچہاں تھانہ علاقے کے راتی گاؤں سے کار میں رکھی 31کارٹن انگریزی شراب برآمد کی ہے۔برآمد شراب ہریانہ میں بنائی گئی ہے۔چھاپہ مارنے کی کارروائی کا شبہ ہوتے ہی شراب اسمگلر فرار ہوگئے۔معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

گوپال گنج سے موصول خبر کے مطابق ضلع کے میرگنج تھانہ علاقے کے سوئیاروڈ سے پولیس نے آج چھاپہ مارکر کار سے اترپردیش میں بنی 24کارٹن شراب برآمد کی۔کار میں سوار دو بدمعاشوں کو گرفتار کیاگیا ہے ،جن سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔