دہلی

بین الاقوامی چندن اسمگلر گروہ کا پردہ فاش ، تین گرفتار

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 29-September-2018

نئی دہلی – (یو این آئی) دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی خصوصی کارروائی دستہ (ایس ٹی ایف) نے چندن کی اسمگلنگ کرنے والے بین الاقوامی اسمگلر گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے پاس سے 450 کلو سرخ چندن ضبط کیا ہے۔

کرائم برانچ کے ایک اہلکار نے ہفتہ کو بتایا کہ سرخ چندن کو ایک ٹرک سے برآمد کیا گیا ہے جس کی ہندوستانی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ہے جبکہ چین میں اس کی قیمت چار کروڑ 20 لاکھ ہے۔ پولیس معاملے کی کی تحقیقات کر رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper