بی جےپی کے بنگال بند کا ملا جلا اثر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-September-2018

کولکاتہ – (یواین آئی)مغربی بنگال میں شمالی دیناجپور ضلع کے اسلام پورمیں دو طلبہ کے قتل کے احتجاج میں بدھ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کے اعلان پر 12گھنٹے کے ’بنگال بند‘ کا ملاجلا اثر نظرآیا،جس میں چھوٹے موٹے تشدد کے واقعات بھی پیش آئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ریاست کے مختلف حصوں میں بند حامیوں نے پتھراؤکیا اور تین سرکاری بسوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

مظاہرین نے بند کرانے کی کوشش کی،لیکن انتظامیہ نے حالات پر قابو رکھا۔پولیس نے بندکرانے کی کوشش کررہے کم از کم 10افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اسلام پورمیں بند کا اثر وسیع پیمانے پر رہا۔یہاں دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں۔