سیاست سیاست

‘بی جے پی میں ایک بھی مجاہد آزادی نہیں:کمل ناتھ

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

بھنڈ، (یواین آئی) کانگریس کی مدھیہ پردیش یونٹ کے صدر کمل ناتھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی کے پاس کوئی مجاہد آزادی نہیں ہو، وہ کانگریس کو قوم پرستی کا درس دے رہی ہے۔ضلع کے لکار میں کل ‘پریورتن سبھا سے خطاب کرنے آئے مسٹر کمل ناتھ نے جارحانہ انداز میں بی جے پی کے اعلی کمان اور ریاست کی قیادت پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی آج قوم پرستی کی بات کرتے ہیں، جس پارٹی کے پاس کوئی مجاہد آزادی نہیں، وہ کانگریس کو قوم پرستی کا درس دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی کسانوں کا قرض معاف ہو جائے گا، کسانوں کو پوری بجلی نصف قیمت میں دی جائے گی۔اس دوران اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اجے سنگھ نے کہا کہ اگر کانگریس کی حکومت بنی تو بندوق لائسنس کے عمل میں ڈھیل دی جائے گی۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar