بی جے پی کارکنان کررہے ہیں توڑ پھوڑ،کانگریس کو بد نام کرنے کی سازش:دگ وجے سنگھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

بھوپال،(ایجنسی):کانگریس کے ذریعہ بلائے گئے بھارت بند کے دوران پیر کو ریاست کے متعدد حصوں میں زبر دست توڑ پھوڑ کی خبریں آ رہی ہیں ۔ اسی درمیان سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ توڑ پھوڑ کے واقعات کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کی مخالفت میں کانگریس کے ذریعہ پیرکو ریاست گیر بند کی اپیل کی گئی ہے ۔ اس دوران ریاست کے کئی شہروں میں کانگریسیوں کے ذریعہ جبراً دکانیں بند کرانے اور پیٹرول پمپ اور دکانوں میں توڑ پھوڑ کی خبریں آ رہی ہیں۔ اسے لے کر سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ توڑ پھوڑ بی جے پی والے کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کانگریس کو بد نام کرنے کی سازش ہے ۔ انہوں نے ریاستی سرکار پر نشانہ سدھتے ہوئے کہاکہ مدھیہ پردیش سرکار غرور میں ڈوبی ہوئی ہے اور عوام کی نہیں سن رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکار یا تو ویٹ کم کرے یا پیٹرول کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لائے۔ اس سے پہلے ریاستی کانگریس صدر کملناتھ نے بھی بھارت بند پر لوگوں سے حمایت کی اپیل کرتے ہوئے بی جے پی کی مرکز اور ریاستی سرکار پر جم کر حملہ بولا تھا ۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی بھارت بند نا کام کرنے میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی تاجروں پر دکانیں کھلی رکھنے کے لئے دباؤ بنارہی ہے ۔