سیاست سیاست

بی جے پی کے لوگ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ مہنگائی ہوگی تو ترقی بھی ہوگی: اکھلیش

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

لکھنؤ، (ایجنسی):سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھیلیس یادو نے پٹرول ذیزل کی بڑھی قیمتوں کو لے کر بھارتی جنتا پارٹی(بی جے پی)حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ تو یہ بھی کہ سکتے ہیں کہ مہنگائی ہوگی تو ہی ترقی ہوگی۔ اکھیلیس یادو پیر کے روز ریاست کے پہلے وزیر اعلیٰ آنجہانی پنڈت گووند بلبھ پنت کے یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کر نے کے بعد صحافیوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگوں کا غرور ہے کہ عوام مہنگائی سے پریشان ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ آئندہ 50برسوں تک اقتدار میں رہیںگے۔ انہوںنے کہا کہ ترقی کو روکنے والے وہ لوگ ہیں جنہوںنے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نافذ کی۔ نوٹ بندی اس لئے نافذ کی گئی تاکہ چین سے درآمدات بڑھ جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی سے کالے دھن کو سفید کیا گیا۔ اکھیلیش نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات قریب آرہے ہیں۔ ایسے میں لوگوں کا غصہ پھوٹے گا۔ اکھیلیش نے 68500معاون ٹیچرس کی بھرتی میں گھوٹالے پر کہا کہ یہ بہت بے ایمان حکومت ہے۔ جب ایس پی کی حکومت تھی یہ لوگ الزام عائد کرتے تھے ۔ وزیراعظم سے الزام عائد کروایا تھا لیکن اب تو مارک شیٹ بدلی جا رہی ہیں۔ کاپیاں جلائی جا رہی ہیں۔ نوجوانوں کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے۔ ان کے پاس تو تمام ایجنسیاں ہیں، جانچ کروالیں۔

About the author

Taasir Newspaper