بے قابو نامعلوم گاڑی نے چار خاتون کو کچلا، دو کی موت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2018

سمستی پور(فیروز عالم) سمستی پور مسری گھراری تھانہ حلقہ کے ہر پور ایلوتھ گائوں کے نزدیک سمستی پور۔ مسری گھراری شاہراہ پر کل رات نامعلوم بے قابو گاڑی چار خواتین کو کچلتے ہوئے نکل گئی جس میں دو خاتون کی موت ہو گئی جبکہ دو شدید طور پر زخمی ہے جسکا علاج سمستی پور صدر اسپتال میں چل رہا ہے ۔ ملی جانکاری کے مطابق تیج تیہوار کو لیکر گائوں کی قریب دو درجن خواتین سڑک کنارے شب گذاری کرتے ہوئے گیت گارہی تھی تبھی ایک بے قابو گاڑی پہنچی جسکی تیز روشنی پڑتے ہی خواتین ادھر ادھر بھاگنے لگی اور گاڑی چار خواتین کو کچلتے ہوئے نکل گئی ۔ واقعہ کے بعد گائوں کے لوگ جمع ہوئے اور سبھی کو لیکر علاج کے لئے پاس کے ایک نجی کلینک میں لے گئے جہاں ڈاکٹر نے جانچ کے بعد دو خاتون کو مردہ قرار دے دیا ۔مہلوکین میں رنجیت ساہ کی بیوی رنجو دیوی (۳۲) اور مہیش مہتو کی بیوی دھرم شیلا دیوی (۳۴)شامل ہے۔َ واقعہ کے بعد مقامی لوگ کافی مشتعل ہو گئے اور رات میں ہی جائے واردات کے نزدیک سمستی پور۔ مسری گھراری شاہراہ کو جام کر دیا۔ خواتین کا بتانا ہے کہ تیز روشنی کے سبب ان لوگوں کو پتہ نہیں چل سکا کہ گاڑی کون سی ہے۔ ادھر سڑک جام کر رہے مشتعل لوگوں نے سڑک پر تائر جلاکر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔ جانکاری کے مطابق پولیس نے کافی مشقت کے بعد مشتعل لوگوں کو سمجھانے اور سڑک جام ختم کرانے میں کامیابی حاصل کی ۔ بعد میں پولیس نے دونوں مہلوکہ کی لاش کو اپنے قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دیا۔