تلنگانہ اسمبلی انتخابات کا فیصلہ زمینی حقائق جاننے کے بعد کیا جائے گا: راوت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 08-September-2018

نئی دہلی،(یو این آئی) الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز کہا کہ چار ریاستوں کے ساتھ تلنگانہ میں انتخابات کرانے کے بارے میں فیصلہ زمینی حقائق کا مطالعہ کرنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر او پی راوت نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ آئینی التزامات کو ذہن میں رکھ کرہی تلنگانہ اسمبلی کا انتخاب دیگر ریاستوں کے ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ وہ پہلے یہ دیکھیں گے کہ انتخابات کرانے کے لئے کیا تیاریاں ہوئی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات پہلے کرائے جاتے ہیں تو لوگ کہیں گے کہ میچ فکس کیا ہوا ہے اور اگر تاخیر سے انتخابات کرائے جاتے ہیں تو سیاسی پارٹیاں اس کی مخالفت کریں گی اور کہا جائے گا کہ نگراں وزیر اعلی کو لوک لبھاؤنے فیصلے کرنے کے لئے زیادہ وقت دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانے کے بارے میں وقت مقرر کرنے کا حق کسی لیڈر کو نہیں ہے بلکہ یہ کام الیکشن کمیشن کا ہے۔