تیجسوی کی قیادت میں جملہ بازوں کا صفایا کرے گی آر جے ڈی :قاری صہیب احمد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-September-2018

دربھنگہ: (عبدالمتین قاسمی ) بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی قیادت میں آر جے ڈی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور مضبوطی کی طرف گامزن ہے اور ان کی قیادت میں پارٹی مضبوطی کے ساتھ آئندہ پارلیمانی اور اسمبلی انتخاب میں جملہ بازوں کی حکومت کا خاتمہ کرے گی ۔ یہ باتیں راشٹریہ جنتا دل یوتھ کے ریاستی صدر قاری صہیب احمد نے دربھنگہ میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار سالوں میں غریب، دلت ، نوجوان ، کسان کے ساتھ صرف دھوکہ ہوا ہے اور عوام اس بار جملہ بازوں کو سبق سکھانے کا کام کرے گی ۔ انہو ںنے مظفرپور واقعہ پر کہا کہ یہ ایک بڑا حادثہ ہے ۔ اس کے تار براہِ راست وزیر اعلیٰ رہائش گاہ سے جڑا ہوا ہے۔ تیجسوی یادو کے دبائو میں آکر ہی مرکزی حکومت مجبور ہو کر سی بی آئی سے جانچ کرانے پر آمادہ ہوئی ہے ۔ اتنا ہی نہیں ریاستی حکومت سرجن گھوٹالے کی طرح مظفرپور معاملے کو بھی دبانا چاہ رہی تھی، مگر عوام کی بیداری اور راجد کی آواز کی بدولت جانچ ہو پا رہی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ایک وزیر نے استعفیٰ دے دیا ہے مگر دوسرے وزیر سریش شرما آج بھی کرسی پر براجمان ہیں۔ان پر ملوث ہونے کا الزام ہے تو انہیں بھی ہٹادینا چاہئے تھا ۔ سی بی آئی جانچ کے دوران ایس پی کا تبادلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بہار میں سب سے بڑا جنگل راج چل رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار اور ملک میں آر ایس ایس کی حکومت ہے۔