جسٹس رنجن گوگوئی کو چیف جسٹس بنانے کےفیصلے کو چیلنج

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-September-2018

نئی دہلی (ایجنسی):جسٹس رنجن گوگوئی کو اگلا چیف جسٹس بنانے کے حکم پر روک لگانے کا مطالبہ کرنے والی ایک عرضی سپریم کورٹ میں داخل کی گئی۔ وکیل آر پی لوتھرا نے آج چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بینچ کے سامنے تذکرہ کرتے ہوئے اس پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا لیکن عدالت نے اس کی سماعت کی تاریخ طے کرنے سے انکار کر دیا۔ گذشتہ 13ستمبر کو صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے جسٹس رنجن گوگوئی کو ملک کا اگلا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔ جسٹس رنجن گوگوئی موجودہ چیف جسٹس دیپک مشرا کے سبکدوش ہونے کے بعد 3؍اکتوبرکو اگلے چیف جسٹس کی عہدے کا حلف لیںگے۔ گذشتہ 12جنوری کوسپریم کورٹ کے 4ججوںکے ذریعہ کی گئی پریس کانفرنس میں رنجن گوگوئی بھی شامل تھے۔ ان ججوں نے پریس کانفرنس کر کیس کا الاٹمنٹ کرنے پر اپنی بے چینی ظاہر کی تھی۔ یہ پریس کانفرنس بھارتی عدلیہ کی تاریخ میں واقع ہوا پہلا حادثہ تھا۔