سیاست سیاست

جلد پھوٹے گا اپوزیشن کے عظیم اتحاد کا غبارہ: نقوی

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

نئی دہلی، (ایجنسی): بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی)کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ کانگریس کے ذریعہ ‘بھارت بند’کی اپیل پر کوئی توجی نہیں دے رہا ہے اور اس کا کوئی اثر نہیںہے۔ نقوی نے پیر کے روز کانگریس کی قیادت میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کی مخالفت میں اپوزیشن کے اتحاد ‘بھارت بند’پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت بند نہیں ہوگا اور یہ مسلسل ترقی کے ساتھ بڑھتا رہے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک میں بھارت بند کا کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ عوام کانگریس کے بند کی حمایت نہیں کرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے عظیم اتحادکا غبارہ زیادہ دن ٹکنے والا نہیں ہے۔ یہ جلد ہی پھوٹے گا۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیوں نے پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی مخالفت میں بھار ت بند کی اپیل کی ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوںنے قومی راجدھانی میں راج گھاٹ سے رام لیلا میدان تک ریلی نکالی۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar