جموں اور کشمیر

جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر جنگجوؤں کا حملہ

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

جموں : جموں شہر کے بیرونی کنارے پر واقع جھجر کے نزدیک جموں -سرینگر قومی شاہراہ پر بدھ کو مشتبہ جنگجوؤں نے سکیورٹی دستوں کی جانچ ٹیم پرحملہ کردیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ پر جھجر کے نزدیک گاڑیوں کی باقاعدگی سے ہونے والی جانچ کے دوران ایک ٹرک میں سوار مشتبہ جنگجوؤں نے جانچ کرنے والی ٹیم پر فائرنگ کردی۔اس کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے۔پولیس،فوج اور سیٹرل ریزرو پولیس دستے نے جنگجوؤں کو پکڑنے کےلئے تلاشی مہم شروع کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹرک کے ڈرائیور اور کلینر کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ٹرک سے ایک اے کے 56رائفل اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

حملے میں سی آر پی ایف کے ایک جوان کے شدید طورپر زخمی ہونے کی رپورٹ ہے،حالانکہ ابھی اس کی سرکاری طورپر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar