سیاست سیاست

جنوری میں آئے گی نوکریوں کی بہار: یوپی کے وزیراعلیٰ کا اعلان

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

باغپت،(یو این آئی) انتخابی سال میں نوجوانوں کی اپنی جانب مائل کرنے کے مقصد سے اتر پردیش کے وزریر اعلی یوگی آتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ آئندہ سال جنوری میں ریاستی حکومت نوکریوں کا پٹارہ کھولی گی اور اہلیت رکھنے والوں کو بغیر کسی بھید بھاؤ کے مواقع میسر کرائے جائیں گے۔دہلی۔ سہارنپور قومی شاہراہ کے افتتاحی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہماری حکومت بے روزگاروں کے ساتھ ہی نوجوانوں کو بھی کام دینےکے لئے کام کررہی ہے۔ اترپردیش میں اساتذہ کی 97000 اسامیاں خالی ہیں ۔ہم نوکری دیں گے،اس کو لینے کے لے نوجوان آگے آئیں۔ اس کے ساتھ ہی پولیس میں بھی 90 ہزار اسامیاں آرہی ہیں۔کھلاڑیوں کو بھی سرکاری نوکری کے مواقع دئیے جائیں گے۔کسانوں کے زخموں پر مرہم رکھتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے کسانوں کےٹیوب ویل کے نئے کنکشن بند کردئیے تھے جسے ریاست کی بی جے پی حکومت نے دوبارہ شروع کیا ہے۔انہوں نے چینی ملوں کے افسران کو 15 اکتوبر تک کسانوں کے گنا بقایاجات کی ادائیگی کی ہدایت دی۔ اس کے بعد انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر کسانوں کے گنے کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی تو 15 اکتوبر کے بعد انتظامیہ کا چابک چلے گا اور گنے کی بقایاجات کی ادائیگی کرائی جائے گی۔تقریب میں ہی ایشین گیم میں تمغہ جیتنے والے باغپت علاقے کے سبھی کھلاڑیوں کو وزیر اعلی اورمرکزی وزیر نتن گڑکری نے پھول مالا پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے اعلان کیا کہ لکھنوء میں ریاست کے سبھی کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازنے کے لئے الگ سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ان کو حکومت کی جانب سے سرکاری نوکری بھی دی جائے گی اوران کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper