جوکووچ چوتھے دور میں، پانچویں سیڈ کویتووا باہر

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 02-September-2018

نیویارک : ومبلڈن چمپئن نوواک جوکووچ نے سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے آسان جیت کے ساتھ چوتھے دور میں داخلہ حاصل کرلیا جبکہ خواتین میں ٹاپ سیڈ کھلاڑیوں کے مسلسل الٹ پھیر کے درمیان پانچویں سیڈ پیترا کویتووا ہارکر باہر ہوگئی ہیں۔