فن فنکار

جھانوی کپور بھی بہت جلد دھرما فلمز کی تیسری فلم میں بھی کام کرتی نظر آئیں گی

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2018

ممبئی۔ ( یو این این )بولی وڈ اسٹار کڈ جھانوی کپور بھی اداکارہ عالیہ بھٹ کی طرح کرن جوہر کی ملکیت دھرما پروڈکشنز کی پسندیدہ اداکارہ بنتی جارہی ہیں۔جھانوی کپور کی بولی وڈ میں پہلی فلم دھڑک کرن جوہر کی پروڈکشن میں بنائی گئی تھی۔جس کے بعد کرن جوہر نے انہیں اپنی ہدایات میں بننے والی فلم تخت میں بھی کاسٹ کرلیا۔جہاں بولی وڈ میں سوانح حیات پر مبنی فلموں کا رواج تیزی سے بڑھ رہا ہے وہیں اب خبریں ہیں کہ جھانوی کپور بھی بہت جلد دھرما فلمز کی تیسری فلم میں بھی کام کرتی نظر آئیں گی۔، جس کی کہانی بھارتی ایئر فورس پائلٹ گنجن سکسینا کی زندگی پر مبنی ہے۔یاد رہے کہ گنجن سکسینا ان خواتین ایئرفورس پائلٹس میں سے ایک ہیں جن کی پوسٹنگ سال 1999 کی جنگ کے دوران کاگل میں ہوئی تھی۔

About the author

Taasir Newspaper