حکومت کا مقصد عوام کی زندگیوں میں آسانیاں فراہم کرنا ہونا چاہئے: پوری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-September-2018

نئی دہلی، (یواین آئی) رہائش اور شہری ترقیات کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا کہ حکومت کا خاص مقصد لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں فراہم کرنا ہونا چاہئے۔ یہ سہولتیں اقوام متحدہ کی شہری سہولتوں کی جو فہرست کے معیار کے مطابق ہے۔ یہ انڈیکس اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ سترہ اہداف میں سے آٹھ ہدفوں کو پورا کرتا ہے۔مسٹر ہردیپ پوری نے پیر کو یہاںراشٹریہ جیون سگمتا سوچکانک ۔2018 جاگروکتا کاریہ شالہ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی زندگیوں کو آسان بنانے کےلئے شہروں کی مدد کرنے کی یہ ایک پہل ہے۔اس سےشہری انتظامیہ اپنے علاقے کے شہریوں کی سہولتوں کا جائزہ لے سکتی ہے۔ زندگی کو آسان بنانے کے لئے جو فہرست تیار کی گئی ہے وہ بین الاقوامی معیاروں کے مطابق ہے۔ یہ عوام کی زندگی میں تبدیلی لانے کی ایک پہل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام منصوبوں کا مقصد عوام کی زندگی کو آسان بنانے اور شہروں میں عوامی سہولتوں کو بہتر کرنا ہونا چا ہئے۔ اس موقع پر رہائش اور شہری ترقیات کے سکریٹری ڈی ایس مشرا اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔مسٹر ہردیپ پوری نے کہا کہ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ترقی کا جو ہدف متعین کیا گیا ہے وہ اقوام متحدہ کے معیار کے مطابق ہے۔ یہ انڈیکس 17 اہداف میں سے آٹھ کی تکمیل کرتا ہے۔ یہ شہروں کو ان کی خوبیوں اور خامیوں ، امکانات اور چیلنجوں کا جائزہ لینے اور معیار کو پرکھنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اس کے ذریعہ شہر اپنے ترقی کے اصول اور سرمایہ کاری کی ترجیحات کو طے کرسکتے ہیں۔