دنیا بھر سے

خاقان عباسی کے خلاف گرفتاری کا ورانٹ جاری

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 12-September-2018

اسلام آباد ،( اے یوایس ) پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کے گئے ہیں کیونکہ ان پر الزام ہے کہ کابینہ کی سیکورٹی کونسل کی میٹنگ کے فیصلوں کو انہوں نے مسلم لیگ کے رہنما نواز شریف کو آگاہ کردیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عباسی نے مئی میں قومی سیکورٹی کونسل کی ایک میٹنگ طلب کی اور ا س میٹنگ کے فیصلے نے نواز شریف کو آگاہ کیا ۔ ان کے خلاف اس سلسلے میں ایک اپیل دائر کی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا کہ انہیں سیکورٹی کے میٹنگ کے بارے میں دوسروں کو جانکاری نہیں دینی چاہے۔ یہ قانون کے خلاف ہے۔ اور جو مسٹر عباسی نے حلف لیا کہ وہ حکومت کے راز کسی کو ظاہر نہیں کریں گے۔ کہ پامالی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج سعید مظہر علی اکبر نے اس سلسلے میں خاقان عباسی کو طلب کیا تھا لیکن وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ اس کے بعد ان کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کئے گئے۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar