خفیہ اطلاع کی بنیاد پراسلحہ کے ساتھ 3جرائم پیشہ گرفتار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-September-2018

بتیا،2ستمبر(انیس الوریٰ)، مغربی چمپارن ضلع کے بتیا پولس سپرنٹنڈنٹ جینت کانت کو سنیچر کو خفیہ اطلاع ملی کہ نگرتھانہ حلقہ میں لوٹ سانحہ کو انجام دے کر دہشت پھیلانے کے ارادے سے کچھ جرائم پیشہ بڑ ا رمنا میں اکٹھا ہوئے ہیں۔ خفیہ طلاع پاتے ہی بتیا ایس پی کے ذریعہ اے ایس پی کی قیادت ایک ٹیم کی تشکیل کر فوری کارروائی کے مقصد سے گیاجس کے بعد پولس ٹیم کے ذریعہ چھاپہ ماری کر تین لوڈیڈ کٹا کے ساتھ تین جرائم پیشوں کو گرفتار کیاگیا۔ جب کہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر دو جرائم پیشہ بھاگنے میں کامیاب رہا، جس میں ایک کو بانو چھاپر واقعہ نوین کالونی لاج سے گرفتار کیاگیا۔اوردوسرے کو چنپتیا تھانہ حلقہ کے چہری سے گرفتار کیا گیا۔ ان سبھی جرائم پیشوں کے ذریعہ بتیا موتیہاری اور بگہاسے کئی موٹر سائیکل چوری میں اپنا جرم قبول کیا۔ اس کی تصدیق ایس پی جینت کانت نے ایک پریس ریلیز میں کہی۔ آگے انہوں نے بتایا کہ گرفتار سبھی جرائم پیشہ اپنا دبدبہ قائم کرنے کے لئے وارٹس اپ پر مہاکال گروپ بناکرآپس میں اپنا کارنامہ شیئر کرتے تھے۔ گرفتا ر جرئم پیشوں میں اتر واڑی پوکھڑ ا باشندہ آیوش کمار کبولیا کے کندن پانڈے چوہری کے بھولیا یادو، مہنا کے وکاس کمار، بانو چھاپڑ کے پربھات کمار ،بگہا مٹھیا کے ابھیناش کمار ، وہزاروں لیٹر ضبط کروسین جس سے ڈیزل بنانے والے کاروباری تھانہ کے ابریا شیو ٹولہ باشندہ ونود کمار شامل تھے۔ ونود کمار کے پاس دونالی بندوق و 15زندہ کارتوس برآمدکیاگیا۔ تشکیل ٹیم میں نگر تھانہ انچارج نتیانند چوہان، چنپٹیاتھانہ انچارج راجیش کمار جھا، پولس سپرنٹنڈنٹ ظفرالدین انصاری، دھرم جیت مہتو، جیتندر کمار سنگھ، منا کمار، سنیل سنگھ وغیرہ موجودتھے۔