دبئی میں پاکستانیوں کے 150 ارب ڈالر کے اثاثوں کا سراغ مل گیا: ایف آئی اے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-September-2018

ابو ظبی ، (اے یو ایس ) ایف آئی اے کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دبئی میں 110 ارب روپے مالیت کی 2750 پاکستانیوں کی دبئی میں جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ تاہم دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ سے ریکارڈ کی تفصیلات درکار ہیں۔ پاکستانیوں کے دبئی میں 150 ارب ڈالر کے اثاثوں کا پتہ چلا لیا گیا ہے۔ ایف ا?ئی اے نے اپنی تحریری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرو ادی جس کے مطابق 2750 پاکستانیوں کی صرف دبئی میں 110ارب ڈالر کی پراپرٹی موجود ہے۔سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ صرف دبئی میں 150 ارب ڈالر کے اثاثے ملے ہیں۔ احتساب شروع ہونے کے ڈر سے پاکستان سے پیسہ باہر لے جایا گیا۔ ملک کا بہت سا پیسہ حوالہ کے ذریعے باہر گیا۔ ایمنسٹی اسکیم کے باوجود رقم باہر پڑی ہے۔جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ پاکستان سے باہر ناجائز طور پر رقم لے جانے والوں کے خلاف کارر وائی کی جائے۔ ان پر ٹیکس نہیں بلکہ بھاری جرمانے ہونے چاہئیں ۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اثاثے رکھنے والوں سے پہلا سوال رقم کی منتقلی کے بارے میں ہو گا اور جائیداد سے متعلق بیان حلفی لیا جا ئے گا۔چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دیکھتے ہیں اس معا ملے پر وزیر اعظم کی میٹنگ میں کیا ہوتا ہے۔ پھر جو عدالت کو حکم دینا پڑا دیں گے۔چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ بیرون ملک اکاؤنٹس کی تحقیقات کیلئے اسٹیٹ بینک نے ٹی او آر جمع کرا دیئے ہیں۔ 200 افراد کو ایف بی آر نوٹس جاری کر چکا ہے۔ جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا نوٹس کی کاپی اور فہرست عدالت میں جمع کرا دیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ 100 افراد بتا دیں، جنہوں نے منی لانڈرنگ سے بیرون ملک جائیداد بنائیں۔ ان افراد کا بندوبست کرنا ہمارا کام ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ ایسے 250 افراد کی نشاندہی پہلے بھی ایف بی آر کر چکا ہے۔ جس پر جسٹس ثاقب نثار نے منی لانڈرنگ کرنے والے 250 افراد کے کوائف عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا فہرست کل فراہم کر دی جائے گی۔سپریم کورٹ نے ایف بی آر سے ان 100 افراد کی فہرست طلب کرلی جنہیں خفیہ اثاثوں پر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ جنہیں نوٹس جاری کیے گئے ان کے نام افشا نہیں ہونے چاہئیں۔ کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی۔اس سے قبل ایف آئی اے کی جا نب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 110 ارب روپے مالیت کی 2750 پاکستانیوں کی دبئی میں جا ئیدادوں کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ تاہم دبئی لینڈ ڈیپا رٹمنٹ سے ریکارڈ کی تفصیلات درکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق بیر ونی ملک جائیدادیں رکھنے والوں کے خلاف ایف آئی اے اب تک 54 فوجداری انکوائریاں درج کر چکا ہے۔ دبئی لینڈ ڈیپا رٹمنٹ کا ریکارڈ نہ ملنے کے باعث تحقیقات تعطل کا شکار ہیں۔