دہلی

دہلی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار، ٹریفک متاثر

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 01-September-2018

نئی دہلی : قومی راجدھانی دہلی میں ہفتے کی صبح موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا لیکن بہت سے علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہوا۔

دہلی ٹریفک پولیس کے افسر نے بتایا کہ بھیرو روٹ پر سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک پر خلل پڑا۔ آئرن برج کے قریب رنگ روڈ بائی پاس پر بھی پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک الرٹ کر دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کم از کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا جو معمول سے تین ڈگری کم ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز زبردست بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیئس کے قریب رہے گا۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar