دہلی

دہلی میں40 سرکاری خدمات کی ہوم ڈلیوری کا آغاز

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی کجریوال نے سرکاری خدمات کو عوام کے دروازں تک پہنچانے کے مقصد سے 40 خدمات کی ’’ ڈور اسٹیپ ڈلیوری‘‘ یعنی گھر گھر خدمات پہنچانے کی سہولت کا پیر سے آغاز کر دیا۔

مسٹر کجریوال نے صبح سکریٹریٹ میں نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور دیگر کابینی وزراء کے ساتھ اس اسکیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا’’ یہ ایک انقلابی قدم ہے، آپ 1076 پر فون کرکرکے اپنے دروازے پر خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔اگر فون لائن مشغول ملتی ہے تو کمپنی آپ کو واپس فون کرے گی۔یہ خدمات رات دس بجے تک دستیاب رہیں گی ۔اس کے لئے 50 روپئے کی فیس کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

یہ 40 خدمات ریوینیو، سماجی فلاح و بہبود، دہلی جل بورڈ، محکمہ خوراک و رسد،محکمہ ایس سی/ ایس ٹی او بی سی ،اقلیتی بہبود سے متعلق ہیں۔

دہلی حکومت اس اسکیم کے ذریعہ مختلف محکموں اور شعبہ ذات کی 40 خدمات سیدھے شہریوں کے گھر تک پہنچائے گی۔ حکومت اس کے تحت شہری ذات سرٹیفکیٹ، انکم سرٹیفکیٹ، شادی رجسٹریشن، پیدائش و موت کا رجسٹریشن، معذورین کو مستقل شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس کے لئے درخواست دے سکیں گے،ساتھ ہی پانی یا سیور کنکشن لگوانے یا کٹوانے کے لئے بھی درخواست کی سہولت دستیاب ہوگی۔نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کا دعوی ہے کہ بعد میں یہ خدمات بڑھ کر 70 تک کی جا سکتی ہیں۔فی الحال جن 40 خدمات کو گھر گھر پہنچایا جا رہا ہے ان کے لئے سال 2018 میں تقریبا 25 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں تھیں۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar