Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ٹیکنالوجی

دیہی پروڈکٹ کو فروغ دینے کے لئے ایس ایم ای ایکس انڈیاڈاٹ کام لانچ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-September-2018

نئی دہلی – (یو این آئی)دیہی پروڈکٹ کو فروغ دینے کے لئے ایس ایم ای ایکس انڈیاڈاٹ کام لانچ کیا گیا ہے۔ نیو انڈیا اینڈ ایس رام ایم رام ٹکنالوجی کے زیر اہتمام چھوٹے اور درمیانہ درجہ کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے ایس ایم ای ایکس انڈیاڈاٹ کام کی یہاں نقاب کشائی کی گئی ۔ایم ایس ای آسیان ممالک میں اس کی توسیع کے لے کام کررہی ہے او رہندوستان میں کمپنی اسی کام کو توسیع دے رہی ہے۔کمپنی کے چیرمین شیلیش ہیرانندانی نے بتایا کہ ملک میں ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی اور اس کے فروغ کے لئے 100کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ہدف رکھا گیا ہے۔کمپنی کے نمائندہ ڈاٹو این نائر نے اس کی تصدیق کی ۔ SMEX(ایس ایم ای ایکس انڈیاڈاٹ کام )ایک کمرشیل ویب پورٹل ہے جس پر چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی مصنوعات ڈسپلے ہوں گی۔یہ وی ٹو وی پورٹل ہے جس کے توسط سے بین اقوامی بازار میں دیہی مصنوعات کی فروخت ممکن ہوسکے گی۔اس پورٹل کا مقصد ہندوستان میں چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے پروڈکٹ کو بڑھانا اور عالمی بازار میں اس کو شناخت دلانا ہے۔ پورٹل پر گرام ادیوگ سے شروع ہوکر آٹوکل پرزے کے پروڈکٹ، مائیکرو پروسیسر الیکٹرانک سازوسامان اور الیکٹرک آلات کے پروڈکٹ ڈسپلے ہوں گے۔ ایک اندازہ کے مطابق چھوٹے اور درمیانہ درجہ کی صنعت نے گزشتہ چند برسوں میں کافی ترقی کی ہے جس کا اثر ملک کی جی ڈی پی پر دیکھنے کو ملا ہے۔اس نے 10فی صد سے زیادہ کی شرح نمو حاصل کی ہے۔ملک کی جی ڈی پی میں اس سیکٹر کی 38فی صد حصہ داری ہے۔اس سیکٹر میں 11کروڑ سے زیادہ لوگوں کو روزگار ملا ہوا ہے اور 8000سے زیادہ پروڈکٹ بنائے جاتے ہیں۔آئندہ کچھ برسوں میں چھوٹے اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کا 50فی صد کی حصہ داری کا اندازہ ہے۔

About the author

Taasir Newspaper