رافیل سودے پر اختلاف کرنے والے افسر کےہی کابینی نوٹ پر دستخط ہیں : سیتا رمن

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 28-September-2018

نئی دہلی، (سیدشمیم احمد) وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ رافیل سودے سے اختلاف کرنے والے افسر نے ہی اس سودے کے بارے میں کابینہ کو بھیجے گئے نوٹ پر دستخط کئے تھے جس کی بنیاد پر کابینہ نے سودے کو منظوری دی تھی۔میڈیا میں آئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رافیل سودے کے بارے میں فرانس کے ساتھ بات چیت کرنے والی کمیٹی کے رکن رہنے والے جوائنٹ سکریٹری اور خریداری مینیجر راجیو ورما نے رافیل کی بنچ مارک قیمت کو لے کر سوال اٹھایا تھا اور اپنی تحریری اختلاف درج کرایا تھا۔ رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ بعد میں ڈی جی خریداری نے اس اختلاف کو مسترد کردیا تھا۔محترمہ سیتا رمن نے ایک ٹیلی ویژن چینل کے ساتھ بات چیت میں آج کہا کہ کسی بھی معاہدے پر تمام متعلقہ حکام کی رائیں درج کی جاتی ہیں اور بعد میں اجتماعی فیصلہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسر نے اپنےتبصرے بھلے ہی لکھا ہو لیکن کابینہ کی منظوری کے لئے بھیجے جانے والے نوٹ پر بھی اسی افسر نے دستخط کئے تھے۔انہوں نے اس بات کو غلط بتایا گیا کہ اس افسر کو چھٹی پر بھیج دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس افسر کو پہلے سے مقرر پروگرام کے مطابق تربیت کے لئے بیرون ملک جانا تھا اور وہ اسی پروگرام کے تحت بیرون ملک گئے تھے۔