رافیل کی قیمت بتانے میں کوئی نقصان نہیں: پوار

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-September-2018

نئی دہلی،( ایجنسی):راشٹروادی کانگریس پارٹی ( این سی پی) کے سربراہ اور سابق وزیردفاع شرد پوار نے منگل کو کہا کہ رافیل جنگی جہازوں کی قیمت بتانے میں مودی حکومت کو کوئی پرہیز نہیں کرنا چاہئے۔ رافیل سودے کو لے کر ملک میں چل رہے تنازعہ سے متعلق پوار نے کہا کہ منموہن سنگھ حکومت کے دوران رافیل سودے پر پارلیمنٹ میں بحث کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں نے سودے سے متعلق ابھی شواہد سامنے لائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایسا مطالبہ کرنے والوں میں سشما سوارج بھی شامل تھیں۔ پوار نے کہا کہ بحث کے وقت وہ خود پارلیمنٹ میں موجود تھے۔ اس درمیان نائب فضائیہ سربراہ ایئرمارشل نامبی آر نے کہا کہ مودی حکومت کے ذریعہ36رافیل جہازوں کا جو سودا ہوا ہے وہ منموہن حکومت کے وقت سال2008میں کئے گئے سودے سے کہیں اچھا ہے۔ انہوں نے کہ اکہ اس سودے پر سوال اٹھانے والے لوگوں کو حقیقت کے بارے میں پتہ نہیں ہے۔نامبی آر نے حال ہی میں فرانس میں رافیل جنگی جہاز میں اڑان بھری تھی۔ انہوں نے کہا کہ جہاز سبھی پیمانہ پر کھرا اترا ہے اور ہماری ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔