ریاست

رمن اور گڈکری نے دی کروڑوں کے تعمیرات کی سوغات

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

رائے پور(ایجنسی): چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج درگ ضلع کے چرودہ نگر میں 4251 کروڑ روپئے کے 8 تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا۔ انہوں نے منریگا مزدور ٹفن منصوبہ کے تحت 25 ہزار مزدورں کیلئے ٹفن تقسیم کا بھی آغاز کیا۔ اسے ملاکر مختلف منصوبوں کے 25 ہزار سے زیادہ مستفیدین کیلئے 72.99 لاکھ روپئے کے سامان اور امداد اشیا کی تقسیم کا آغاز ہوا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ رمن سنگھ کی اپیل پر مرکزی وزیر نتن گڈکری نے 2218 کروڑ کے خرچ سے 442 کلو میٹر کی 5 سڑکوں اور 4 بائی پاس سڑکوں کی جدید کاری اور 5 نئے بائی پاس کی تعمیر کا اعلان کیا۔

About the author

Taasir Newspaper