رمن سنگھ نے دی عوام کو گنیش چترتھی اور گنیش اتسو کی مبارکباد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-September-2018

رائے پور (ایجنسی): وزیراعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ نے عوام کوگنیش چترتھی اور گنیش اتسو کی عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے گنیش چترتھی کے موقع پر جاری اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ہماری عظیم ہندستانی ثقافت میں گنیش چترتھی کی بڑی اہمیت ہے۔ ہندستانی خاندانوں میں کسی بھی اچھے کام سے پہلے گنیش کی پوجا کی روایت رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عظیم مجاہد آزادی لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک نے ملک کے باشندوں میں قومی بیداری اور سماجی ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دینے کیلئے مہاراشٹر میں 1893 میں عوامی سطح پر گنیش اتسو کی عظیم روایت شروع کی تھی۔ گنیش اتسو کو کروڑوںہندستانیوں کا سب سے بڑا تہوار بنانے میں تلک جی کا جو تعاون رہا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔