رگھوو ر نے وزیر اعظم دورے کی تیاریوں کا لیا جا ئزہ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-September-2018

رانچی ( معیزالدین خان )وزیراعظم نریندر مودی مورخہ 23 ستمبر کو 11.30 بجے صبح رانچی کے پربھات تارا میدان میں عوامی صحت منصوبہ ایوشمان بھارت کا آغاز کریں گے- وزیر اعظم کی آمد کی تیاریوں کا جایزہ وزیر اعلیٰ نےچیف سکریٹری اور اعلیٰ حکام کے ساتھ پربھات میدان جاکر لیا – اس کے بعد جھارکھنڈ سکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کر کے اس ضمن میں ضروری ہدایات وزیر اعلیٰ جناب رگھوور داس نے دی- وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کو سننے کے ل آنے والے لوگوں کو پروگرام کے مقام تک آنے میں کوئ بھی دشواری پیش نہیں آئے- انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگ رانچی آیۂں گے- خصوصی نظم کریں – ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کے بیٹھنے کا نظم کریں – وزیر اعظم ایوشمان بھارت کی شروعات کے ساتھ ہی کوڈرما اور چایباسہ میں میڈیکل کالج کا افتتاح کریں گے- ان دونوں میڈیکل کالجوں پر 600 کروڑ روپی سے زیادہ خرچ ہوگا – رانچی کے علاوہ کوڈرما، چایباسہ اور پلاموں کے لوگوں سے وزیر اعظم براہ راست جڑیں گے- وزیر اعظم ایوشمان بھارت کے علاوہ 10 ہیلتھ ویلنیس کی شروعات بھی ہوگی – وزیر اعظم اپنے ہاتھوں سے ایوشمان بھارت کے پانچ مستفیدوں کو گولڈن کارڈ سونپیں گے- وزیر اعلیٰ جناب داس نے کہا کہ پروگرام کی جگہ کے ساتھ ساتھ پوری رانچی میں صاف – صفائ کو ترجیح دیں – نہ صرف وزیر اعظم کی آمد پر بلکہ ہر روز شہر کی صفائ کی جائے – رات میں ہی جمع کوڑا ہٹا لیاجائے – ایک ایک سوپر وایزر کے ساتھ 3-4 صفائ ملازمین کی ڈیوٹی لگائ جائے۔