ریاستی ایوارڈ یافتہ ٹیچرنصرت خاتون کی عزت افزائی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 15-September-2018

سیتامڑھی(نمائندہ)، سنبرسا بلاک کے جگیشور ہائی اسکول کے احاطہ میں مہیلاوکاس مورچہ کے زیراہتمام ریاستی حکومت کے اعزاز یافتہ ٹیچر محترمہ نصرف خاتون کے اعزاز میں ایک جلسے انعقاد کیاگیا۔ جس کی صدارت بی ای او دانی رائے نے کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض رام اقبال پاسوان نے انجام دیئے۔ نصرت خاتون کی مہیلا وکاس مورچہ کی سربراہ ریکھارانی نے گلپوشی اور شال پوشی کرکے ان کی عزت افزائی کی۔ ریکھارانی نے اس موقع پر کہا کہ غریب خاندان میں پیداہوئی نصرت خاتون کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے اپنے محنت کے بل پر اتنی کم عمر میں تعلیم کی جوشمع روشن کی ہے۔ وہ صرف ضلع کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری ریاست کے لئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصرت بہار میں پہلی کانٹریکٹ ٹیچرہیں جنہیں ریاستی حکومت نے اعزاز سے سرفراز کیاہے۔ انہوں نے خواتین کی اختیار کاری کی ایک مثال پیش کی ہے جو آنے والی نسل کے لئے ترغیب کا ذریعہ بنے گی۔ اس تقریب میں صدارتی ایوارڈ یافتہ راج کشور اورضلع پارشد سنجے کمار، سماجی کارکن محمد قمر اختر، اور آرجے ڈی رہنما محمد تنو، مکھیا صدر عالم، محمد عبیدالرحمن،یاسین خان، کیلاش مہتو، خالد عرف انتونے شال اور کاپی قلم دے کر ان کی عزت افزائی کی۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر پنکچ کمار اور ٹیچر راجا بیٹھا کے علاوہ مدرسہ رحمانیہ مہسول کے سربراہ محمد ارمان علی و محمد قمر عالم ، تنویر عالم، محمد ببلو، حاجی حشمت حسین، محمد بادشاہ سمیت درجنوں افراد موجودتھے۔