ریل لائن پر پانی چڑھنے سے کئی گاڑیاں رد

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 05-September-2018

سہرسہ ( تاثیر بیورو) سیلاب کا پانی ٹریک پر آجانے کی وجہ کر لکھمنیاں۔ صاحب پور کمال کے درمیان ڈائون لائن کا ٹریک دھنس جانے کی وجہ کر ریلوے نے سہرسہ۔ پٹنہ روٹ پر چلنے والی ان تین ٹرینوں کو دو دنوں کے لئے رد کر دیا ہے۔ حالانکہ سنگل لائن سے دوسری ٹرینیں گذاری جا رہی ہیں۔ ریلوے کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق لکھمنیاں۔ صاحب پور کمال کے درمیان پانی میں ٹریک دھنس جانے کی وجہ کر منگل کو پورنیہ کورٹ۔ ہٹیا براہ سہرسہ کوسی ایکسپریس اور سہرسہ۔ پٹنہ اپ۔ڈائون راجیہ رانی ا یکسپر یس رد رہے گی۔ پاٹلی پتر۔ سہرسہ جن ہت ا یکسپریس اور راجندر نگر۔ سہرسہ انٹر سیٹی ایکسپریس بھی نہیں چلے گی۔

ایسٹ سنٹرل ریلوے کے چیف تعلقات عامہ افسر راجیش کمار نے کہا کہ پٹنہ سے ہٹیا کے درمیان کوسی ایکسپریس کے آپریشن کو رد نہیں کیا گیا ہے۔ پورنیہ کورٹ پٹنہ کے درمیان اسکا آپریشن رد کیا گیا ہے۔ پورنیہ کورٹ ۔پٹنہ کے درمیان کوسی ایکسپریس بدھ کو بھی رد رہے گی۔پٹنہ ہٹیا کے درمیان یہ ٹرین چلے گی۔ اس سے پہلے اچانک ہی سہرسہ راجندر نگر پٹنہ سیٹی ا یکسپریس کو رد کئے جا نے سے مشتعل مسافرین نے سوموار کو کچھ دیر کے لئے ہنگامہ آرائی بھی کیا۔ پیسنجر ٹرین کھلنے سے کچھ دیر پہلے سمستی پور کنٹرول روم سے انٹر سیٹی ایکسپریس کو رد کرنے کی اطلاع کے بعد کئے جا رہے اعلان کو سن کر لوگ مشتعل ہو گئے تھے۔ اسٹیشن ماسٹر اور پوچھ تاچھ کائونٹر کے پاس ا کٹھا ہوئے مسافرین کا کہنا تھاکہ سمستی پور مدھے پورہ سواری گاڑی(55569) ہی واپسی میں سہرسہ سے انٹر سیٹی ایکسپریس بنکر راجندر نگر تک جاتی ہے اگر اسے رد کرنا ہی تھا تو مدھے پورہ اسٹیشن سے سہرسہ کے لئے نہیں چلاتے۔ اب واپس مدھے پورہ لوٹنا پڑے گا سہرسہ آنے اور واپس لوٹنے میں ہو نے والا خرچ کون دے گا۔؟ پورنیہ کورٹ ہٹیا وایا سہرسہ کوسی ایکسپریس بھی سوموار کو رد رہی۔ وہیں پٹنہ سے سہرسہ آنے والی راجیہ رانی ایکسپریس بھی نہیں چلی۔ سہرسہ سے پاٹلی پتر کے لئے رات میں چلنے والی جن ہت ایکسپریس بھی رد رہی جس کی وجہ کر مسافر پریشان رہے۔