کھیل

سابق انگلش کپتان کولنگ ووڈ لیں گے ریٹائرمنٹ

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2018

لندن، ( یو این آئی ) انگلینڈ کے سابق کپتان ایلیسٹیر کک کے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب قومی ٹیم کے ایک اور سابق کپتان پال کولنگ ووڈ نے بھی موجودہ سیزن کے اختتام کے بعد پیشہ ورانہ کرکٹ کو الوداع کہنے کا اعلان کردیا ہے ۔کاؤنٹی چمپئن شپ ٹیم ڈرہم نے جمعرات کو بتایا کہ کولنگ ووڈ موجودہ سیزن ختم ہونے کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے ۔ 42 سال کے کولنگ ووڈ پہلے ایسے انگلش کپتان بنے تھے جنہوں نے اپنی قیادت میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں جیت دلائی تھی ۔ ان کی کپتانی میں سال 2010 میں انگلینڈ نے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 خطاب جیتا تھا ۔کولنگ ووڈ انگلینڈ کی تین ایسی ایشیز سریز ٹیم کا حصہ رہے جس نے روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف جیت درج کی تھی ۔ انہوں نے سال 2011 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا ۔کولنگ ووڈ نے کلب کی ویب سائٹ پر کہاکہ میں جانتا تھا کہ کبھی نہ کبھی یہ دن آجائے گا لیکن میرے لئے یہ آسان نہیں ہے، میرے لئے یہ جذباتی فیصلہ ہے ۔ اگرچہ میں جانتا ہوں کہ یہ صحیح وقت ہے اور میں نے اپنی زندگی کی ساری بچی توانائی اس کھیل کو دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں نے انگلینڈ اور ڈرہم ٹیم کےساتھ بہت کچھ حاصل کیا ہے جس کا میں تصور بھی نہیں کر سکتا تھا ۔ میں اس کے لئے شکرگزار ہوں ۔ میں اپنے آنے والے مستقبل کو لے کر بہت پرجوش ہوں اور نئی چیلنجوں کے لئے بھی تیار ہوں ۔کولنگ ووڈ نے 22 سال پہلے ڈیبو کے بعد سے اپنے فرسٹ کلاس میں 17000 رن بنائے ۔ انہوں نے انگلینڈ کے لیے 68 ٹسٹ میچوں میں 4،259 رن بنائے ۔ وہ اب 24 ستمبر کو مڈل سسیکس کے خلاف اپنے آخری میچ کے ساتھ پیشہ ورانہ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لیں گے ۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar