کھیل

سری لنکا دورے میں جیننگز کو مل سکتی ہے جگہ: کوچ

Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2018

لندن، ( یو این آئی ) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ ٹریور بےلس نے اوپنر كيٹن جیننگز کی اسپن وکٹ پر اچھی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اشارہ دیئے ہیں کہ آئندہ سری لنکا دورے میں ان کے نام پر ٹیم میں غور کیا جا سکتا ہے ۔ہندستا نیکرکٹ ٹیم کے خلاف حال ہی میں اختتام پذیر 4-1 کی ٹسٹ سیریز جیت میں بھی جیننگز کی کارکردگی بہت متاثر کن نہیں رہی تھی اور انہوں نے صرف 18 اوور سے زیادہ کی اوسط سے بلے بازی کی تھی اور 2016 میں ممبئی میں اپنے ڈیبو کے بعد سے انہوں نے ایک بھی سنچری نہیں بنائی ہے ۔انگلش ٹیم میں اپنے مستقبل کو لے کر فکر مند جیننگز كو اگرچہ کوچ بےلس سے کچھ مثبت اشارے ملے ہیں ۔ کوچ نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ جیننگز اپنے مستقبل کو لے کر پریشان ہیں لیکن انہوں نے ہندستان میں اسپن وکٹوں پر رنز بنائے تھے اور مجھے یقین ہے کہ اسپن پچوں پر ان کی یہ صلاحیت سری لنکا دورے میں ان کے حق میں کام کر سکتی ہے ۔بےلس نے اگرچہ ان کے رن نہیں بنا پانے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ جیننگز ایک بالغ انسان ہے، انہیں یہ بھی پتہ ہونا چاہیے کہ بورڈ پر رن بنانا بھی ضروری ہوتا ہے اور اس کی گنتی کی جاتی ہے ۔ جب ٹیم منتخب ہوتی ہے تو آپ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کے مدنظر میں نہیں بتا سکتا کہ انہیں سری لنکا کے لیے ٹیم میں لے جایا جائے گا یا نہیں ۔ہندستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے بعد 33 سالہ اوپنر اور سابق کپتان ایلیسٹیر کک نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے اور ان کی غیر موجودگی میں اوپنر جیننگز کے نام پر بحث ممکن ہے ۔ اگرچہ کک انگلینڈ کے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز اسکورر رہے ہیں ۔ سری لنکا دورے کے لیے انگلینڈ ٹیم کا انتخاب اگلے ہفتے ہونا ہے ۔انگلینڈ کو سری لنکا کے خلاف سیریز میں پانچ ون ڈے اور ایک ٹوئنٹی 20 کھیلنا ہے جس کے بعد چھ نومبر سے گالے میں تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ۔

About the author

Taasir Newspaper